ابنا: شام کے شمالی شہر حلب کے باشندوں نے مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام خاص طور سے خان العسل کے علاقے کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ شام کے ٹی وی چینل کے مطابق مظاہرین نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کو حل کرنے کےلئے اتحاد کی ضرورت ہے۔ مظاہرین نے دہشتگردوں کی غیر انسانی کاروائيوں کی مذمت کرتےہوئے فوج سے پرزور مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارروائياں جاری رکھے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں دہشتگردوں نے خان العسل کےعلاقے میں دو سو بیس افراد کا قتل عام کیا تھا جس میں دسیوں فوجی بھی شامل تھے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے مشرقی شہر لاذقیہ سے ایک عالم دین کو اغوا کرلیا ہے۔ دہشتگردوں نے عالم دین کو اغوا کرنے کے بعدانہیں زد وکوب کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449457
شام کے شمالی شہر حلب کے باشندوں نے مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام خاص طور سے خان العسل کے علاقے کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔